Posts

Showing posts from September, 2023

کراچی میں ظاہر ہونے والا شہاب ثاقب اگر زمین سے ٹکراتا تو کیا ہوتا؟؟

Image
 تحریر: سید فراز علی اتوار 16 اپریل کو کراچی کی فضاء میں نمودار ہونے والا شہاب ثاقب اگر زمین سے ٹکراتا تو اس کے اثرات اس کی جسامت، رفتار اور ساخت پر منحصر ہوتے۔ مختلف حالات میں ممکنہ نتائج درج ذیل ہو سکتے ہیں: چھوٹا شہابیہ (1 میٹر سے کم قطر ) یہ زیادہ تر زمین کے ماحول میں جل کر راکھ ہو جاتا ہے ، جس سے آسمان میں ایک روشن آگ کا گولا (Fireball) نظر آتا اور کچھ چھوٹے پتھریلے ٹکڑے زمین پر گر سکتے تھے۔ جو ٹکڑے زمین تک پہنچتے، انہیں سائنسی تحقیق کے لیے جمع کیا جا سکتا تھا۔ کوئی خاص نقصان نہیں ہوتا، صرف کچھ آواز یا معمولی زمینی اثرات ہو سکتے تھے۔ 2. درمیانے سائز کا شہابیہ (1–20 میٹر قطر ) اگر یہ زمین کے ماحول میں جلنے سے بچ جاتا تو یہ زوردار آواز (سونک بوم) پیدا کرتا اور فضا میں دھماکے (Airburst) سے پھٹ سکتا تھا۔ شدید جھٹکے کی لہر کھڑکیوں کے شیشے توڑ سکتی تھی اور قریبی علاقوں میں معمولی ساختی نقصان پہنچا سکتی تھی۔ اگر یہ زمین سے ٹکراتا تو ایک چھوٹا گڑھا (چند میٹر سے سینکڑوں میٹر تک) بنا سکتا تھا اور مقامی سطح پر تباہی مچا سکتا تھا۔ مثال: 2013 میں روس کے شہر چیلیابنسک میں تقریباً 20 میٹر س...
Image
ماں کی موت کے 107 دن بعد بچے کی پیدائش   ·           لورینکو سلواڈور فاریا نامی بچے کی پیدائش اس کی والدہ کی دماغی موت کے بعد ہوئی۔ ·           سینڈرا پیڈرو نامی خاتون کو جان لیوا فالج کے بعد بھی اسے اپنے بچے کی خاطر زندہ رکھا گیا۔ ·         بیبی لورینکوکی پیدائش کے بعد عملے کو وینٹی لیٹر بند کرنا پڑا- اپنے بستر میں سکون سے سوتے ہوئے یہ وہ 'معجزاتی بچہ' ہے جو اپنی ماں کو برین ڈیڈ  قرار دیے جانے کے 107 دن بعد پیدا ہوا- لورینکو سلواڈور فاریا کو لزبن کے ایک ہسپتال میں ڈاکٹروں نے اس کی 37 سالہ والدہ سینڈرا پیڈرو، کو دماغی ہیمرج کے باعث جان لیوا فالج کا شکار ہونے کے تین ماہ سے زیادہ عرصہ بعد ڈیلیوری دی ۔ دماغی موت کے وقت مس پیڈرو 17 ہفتوں کی حاملہ تھیں اور ابتدائی طور پر یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ اس کا بچہ بھی مر گیا ہے۔   لیکن جب انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ڈاکٹروں کوبچے کی زندگی کے آثار ملے تو انہوں نے اس کے جسم کو 'زندہ انکیوبیٹر' کے طور پر زندہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔ م...